ججزاستعفیٰ دیکردامن پرلگے دھبے صاف نہیں کرسکتے ،احتساب ہوگا،مریم اورنگزیب

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)سابق وزیر اطلاعات ومرکزی ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگریب نے کہا ہے سپریم کورٹ کے ججزاستعفیٰ دیکراپنے دامن پرلگے دھبے صاف اورتمام حساب سے بری الذمہ نہیںہوسکتے،احتساب شروع ہو گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگز یب نے کہااختیارات اورکرسی کاغلط استعمال کرکے قوم سے زیادتی کی گئی،آپ کی انوسٹی گیشن ہورہی ہو تو کیا استعفے سے سب ٹھیک ہوجائے گا، ملک میں مہنگائی جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس اعجاز الاحسن کی وجہ سے ہے،مریم اورنگزیب نے کہاسمجھتے ہیں استعفیٰ دینے سے سب کچھ معاف ہوجائے گا،نہیں ہوگا، احتساب شروع ہو گا،3مرتبہ کے وزیراعظم کا احتساب ہوسکتا ہے تو آپ کا بھی ہونا چاہیے،غلط کام نہیں کیا تو مظاہرنقوی کھڑے ہوجائےں اور کہے میرا احتساب کرو۔

سابق وزیر اطلاعات نے کہانواز شریف کےخلاف سازش کرنے والا بنچ اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے، ملکی مسائل کے ذمہ دار یہ لوگ ہیں، نواز شریف سرخرو ہورہا ہے۔