پشاور:(بیورورپورٹ) چیف جسٹس پشاو ر ہائیکورٹ جسٹس ابراہیم نے کہا ہے کرسی پر 3 مہینوں کا مہمان ہوں، بغیر کسی گناہ دھمکیاں مل رہی ہیں لیکن عدالت کی ساکھ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔
پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے امیدوار آفتاب عالم کی گرفتاری کےخلاف درخواست پر چیف جسٹس ابرہیم نے سماعت کی ،جسٹس ابراہیم نے سماعت کے دوران کہا اگرکوئی ملزم پولیس کو مطلوب ہے تو پولیس گرفتار کرسکتی ہے لیکن جو عدالت آتا ہے ان کو تنگ نہ کریں، عدالت کے احاطے سے کسی کو گرفتار کریں گے تو افسر کےخلاف سخت کارروائی کریں گے۔
چیف جسٹس نے کہا جو عدالت آئے گاقانون کے مطابق ریلیف ملے گا، 9 مئی ایک قومی سانحہ ہے، ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق دیکھا جائے گا، ضمانت کے باوجود اگر گرفتار ہوا ہے تو توہین عدالت کیس دائر کریں،ایڈووکیٹ لاجبر نے عدالت کو بتایا ہائیکورٹ کے سامنے پولیس کی نفری کھڑی کردی گئی ہے، پولیس ہائی کورٹ میں ضمانت کے لیے آنے والوں کو گرفتار کررہی ہے، ہائیکورٹ کے سامنے سے اضافی نفری ہٹادی جائے،ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کے پی بار کونسل نے سکیورٹی مانگی ۔
جسٹس ابراہیم نے کہا اگر سکیورٹی کی ضرورت نہیں تو بار صدر اور آپ سکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ کریں، ہائیکورٹ کے احاطے سے سکیورٹی ہٹانے کی ذمہ داری آپ کی اپنی ہوگی،چیف جسٹس نے کہا ہائیکورٹ کے احاطے سے کسی کو گرفتار کریں گے تو ہماری بے عزتی ہے، ہائیکورٹ کے احاطے کا خیال رکھیں،کرسی پر 3 مہینوں کا مہمان ہوںپھرمیرا ایک اور بھائی چیف جسٹس بنے گا، وکلا سیاسی جماعتوں کو چھوڑیں، آپس میں بھائی چارہ رکھیں۔
چیف جسٹس نے کہا عدالت کی ساکھ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، بغیر کسی گناہ دھمکیاں مل رہی ہیں، کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ،نہ ریٹائرمنٹ کے بعد کسی پارٹی میں جاوں گا،ریٹائرمنٹ کے بعد زیادہ سے زیادہ کیا ہوتا ہے، نگراں وزیر اعلیٰ بن جاتا ہے، چیف جسٹس کے سامنے وزیر اعلیٰ کے عہدے کی کیا حیثیت ہے، وزیراعلیٰ کے مقدمات بھی ہمارے سامنے آتے ہیں، اس وقت بھی وزیراعلیٰ کا کیس عدالت میں زیرسماعت ہے،جسٹس قاسم نے کہا میں بھی خیال رکھوں گا ایسا کوئی کام نہیں کروں کرسی پر آنچ آئے، آپ وکلا متحد ہوں گے تونظام چلے گا۔
دھمکیاں مل رہیں،عدالتی ساکھ پرسمجھوتہ نہیں کروں گا، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
















