برطانیہ کی اپنے شہریوں کو پاکستان میں محدود سفر کی ایڈوائزری

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)برطانیہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان کے بعض علاقوں کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کر دی،برطانوی فارن آفس کی ایڈوائزری میں پاک افغان سرحد سے 10 میل دور رہنے کی ہدایت کی گئی۔

ایڈوائزری میں برطانوی شہریوں کو باجوڑ، بنوں، بونیر، چارسدہ، ڈیرہ اسماعیل خان ، خیبر ،کوہاٹ، کرم، لکی مروت، لوئردیر،مہمند، اورکزئی، پشاور، سوات ، ٹانک،اپر اور لوئر جنوبی وزیرستان کے علاقوں ،مانسہرہ سے چلاس بذریعہ بٹ گرام ہائی وے پر سفرنہ کرنے کا مشورہ دےدیا گیا،بشام، داسو، سازن کیلئے N15 پر ،N45 پر شمالی مردان، رنگ روڈ سے چترال شہر تک بھی بھی سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی گئی،دوسری جانب ایڈوائزری میں آزاد کشمیر کی لائن آف کنٹرول سے 10 میل دور رہنے ،شمالی سندھ بشمول نواب شاہ میں ضروری سفر کے علاوہ دیگر مقامات پر سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا۔

برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے نشاندہی والے علاقوں میں جانے والوں کی انشورنس قابل قبول نہیں رہے گی۔