کوہاٹ، شمالی وزیر ستان ،تربت،لکی مروت،راولپنڈی: (نمائندگان)بلوچستان،کے پی میںحملہ،فائرنگ،جوانوں،اہلکاروں، انتخابی امیدوار سمیت 9شہید،2دہشتگرد ہلاک،گھر میں گھس کر11افراد کو قتل کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں سکیورٹی فورسز ،دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ،2 جوان شہید ہوگئے،ہلاک دہشتگردوں کی شناخت آفتاب عرف ملنگ ،مسعود شاہ کے ناموں سے ہوئی ، دونوں دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں ،شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیاگیا،آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں بھمبر آزاد کشمیر کے سپاہی افضل ،مانسہرہ کے رہائشی سپاہی ابرار شامل ہیں،سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
ادھر دہشتگردوں نے کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر لاچی ٹول پلازہ ،چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا،شہید اہلکاروں میںامجد، جنید اور وقار شامل ہیں، لکی مروت کا رہائشی نور بھی شہید ہوگیا، سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
دریں اثنا شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے صوبائی اسمبلی کے آزاد امیدوار ملک کلیم سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق ملک کلیم کو انتخابی مہم کے دوران نشانہ بنایا گیا،ملک کلیم پی کے 104 سے آزاد امیدوار تھے،نعشوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
دوسر ی جانب تربت کے علاقے میر عیسیٰ قومی پارک کے قریب میں مسلم لیگ ن کے این اے 258 سے امیدوار اور سابق صوبائی وزیر میر اسلم بلیدی کی گاڑی پر میر عیسیٰ قومی پارک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی،سابق سینیٹر اسلم بلیدی شدید زخمی ہوگئے ،ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
مزید برآںلکی مروت میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 11افراد کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا،،مرنے والوں میں بچے،خواتین بھی شامل ہیں،پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















