دھرنا،متعلقہ افسروں کیخلاف کارروائی کریں،سیکرٹری دفاع کا سروسز چیفس کو خط

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)2017 دھرنے کے متعلقہ افسروں کیخلاف کارروائی کریں،سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمود الزمان خان نے تینوں سروسز چیفس کو خطوط لکھ دئیے۔

ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمود الزمان خان نے تینوں سروسز چیفس کو خطوط سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں لکھے ،حمود الزمان خان نے خطوط میں 2017 کے دھرنے سے متعلقہ افسروں کے کردار کا جائزہ لےکر کارروائی کرنے کا کہا گیا ،سیکرٹری دفاع نے اپنا تحریری بیان فیض آباد دھرنا کمیشن کو بھجوادیا۔

ادھر ذرائع کے مطابق سابق سیکرٹری دفاع ضمیر الحسن نے اپنا تحریری بیان فیض آباد دھر نا کیس کی تحقیقات کرنےوالے کمیشن کو بھجوادیا ،اختر شاہ کی سربراہی میں فیض آباد دھر نا کیس کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کو مزید افراد کے بیانات کا انتظار ہے۔