کشمور: (مشرق نیوز)ضلع کشمور کے شہر کندھ کوٹ میں ضلعی الیکشن کمیشن آفس میں گیس بھرنے سے 4 ملازمین جاں بحق ہوگئے،پولیس حکام کے مطابق شدید سردی کے باعث رات کے وقت ملازمین گیس سلنڈر جلا کر سو رہے تھے،سلنڈر سے لیکیج کے باعث کمروں میں گیس بھر گئی اور چاروں ملازمین دم گھٹنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔
جاں بحق ہونےوالوں میں الیکشن آفیسر مشتاق احمد، ڈیٹا آپریٹر غلام فرید، سب اسسٹنٹ عبدالرو¿ف اور ملازم ماجد شامل ہیں، ملازمین کی المناک وفات پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور اراکین الیکشن کمیشن نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے،ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے مرحومین کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا اور واقعہ کی انکوائری کا حکم دےدیا۔
کندھ کوٹ:الیکشن کمیشن آفس میں گیس لیکیج، 4 ملازم جاں بحق
















