کراچی: (بیورورپورٹ)یورپی یونین نے پاکستان میں عام انتخابات صاف و شفاف ہونے کی امید لگالی۔
انٹرویو میں یورپی یونین کی سفیر برائے پاکستان ڈاکٹر رینا کیونکا نے کہا انتخابات میں تمام جماعتوں کو برابرکے مواقع فراہم ہونے چاہئیں،گزشتہ 4الیکشن میں ہم نے انتخابات کے دوران آزاد مبصر بھیجے، پاکستان میں انتخابی مہم جاری ہے، اب بھی آزاد مبصر بھیجیں گے۔
یورپی یونین کی سفیر برائے پاکستان نے کہا خواتین کےلئے اضافی مراعات کا سوچا جا رہا ہے، پاکستانی تاجروں کےلئے سرجیکل آلات اور سپورٹس گڈز بھی یورپی ممالک بھیجنے کے مواقع ہیں، پاکستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کبھی بور نہیں ہوئی، اس مرتبہ کراچی میں میرا فوکس ٹریڈ ہے،ڈاکٹر رینا کیونکا نے کہا پاکستانی بزنس کمیونٹی اور بزنس آرگنائزیشنز سے تجارت میں مواقع کے حوالے بات چیت ہو رہی ہے، جی ایس پی پلس خودمختار تجارتی رعایت ہے، پاکستانی تاجر یورپی یونین کو ڈیوٹی فری سامان بھیج سکتے ہیں۔
شفاف انتخابات کیلئے پرامید، تمام جماعتوں کو برابرمواقع ملنے چاہئیں:یورپی یونین
















