لاہور:(خبر نگار،ہیلتھ رپورٹر،کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تاریخ ساز اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے ملکی تاریخ میں پہلی بارعوام کو بلاسود 26 ہزارالیکٹرک موٹر بائیکس اور رکشے دیئے جائیں گے۔
محسن نقوی نے مقامی ہوٹل میں محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی جانب سے منعقدہ خصوصی تقریب میں بلا سود الیکٹرک بائیکس ،الیکٹرک رکشے دینے کے پروگرام کاباقاعدہ اعلان ،پنجاب بھر میں چنگ چی رکشے کی رجسٹریشن پروگرام کاباضابطہ افتتاح کیا،الیکٹرک رکشہ سازی کی صنعت کا باقاعدہ آغازبھی کر دیا گیا،محسن نقوی نے ساز گار کمپنی کے سی ای او کو الیکٹرک رکشہ سازی کا پہلا لائسنس دیا۔
وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاپنجاب حکومت بینک آف پنجاب کے تعاون سے طلباو طالبات کو10ہزار الیکٹرک بائیکس بلاسود آسان شرائط پر دے گی ،10ہزار الیکٹرک رکشے بھی بلا سود پنجاب بینک کے تعاون سے دیئے جائیں گے، سپیشل افراد کو بلا سود 2ہزار الیکٹرک تھری ویلر بائیکس دی جائیں گی ،سرکاری ملازمین کو 2ہزار الیکٹراک بائیکس بلا سود دی جائیں گی اسی طرح سرکاری و نجی ملازمت پیشہ خواتین کو 2ہزار الیکٹرک بائیکس دینگے۔
محسن نقوی نے کہاپنجاب بھر میں سرکاری سطح پر پٹرول سے چلنے والی موٹر سائیکل خریدنے پر پابندی لگا دی، سرکاری محکمے آئندہ صرف الیکٹرک بائیک ہی خرید سکیں گے، وزیر اعلیٰ نے چنگ چی رکشہ باڈی سٹینڈر زپروگرام کے نفاذکا بھی باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہامحکمہ ٹرانسپورٹ نے چنگ چی رکشوں کی رجسٹریشن کو عملی جامہ پہنانے کےلئے بہت محنت کی،سب کہتے تھے،چنگ چی رکشوں کی رجسٹریشن کرنا ممکن نہیں لیکن محکمہ ٹرانسپورٹ نے نا ممکن کو ممکن کر دکھایا، محکمہ ٹرانسپورٹ کے تمام اقدامات مثالی ہیں،لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر ہے ،آلودگی کے خاتمے کےلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ، محسن نقوی نے کہا چین میں فیول والی بائیک نہیں چلتی بلکہ الیکٹرک بائیکس چل رہی ہیں آئندہ 3سال میں اگر الیکٹرک بائیکس مکمل طور پر متعارف کرا دی جائیں تو ماحول پر بہت مثبت اثرات پڑیں گے، الیکٹرک بائیکس کو متعارف کرانا ماحول کو بہتر رکھنے کےلئے بہت ضروری ہے، آئندہ نسل کا مستقبل محفوظ کرنے کےلئے اور زندگی کے 10 سال بچانے کےلئے فیول والی گاڑیاں ترک کرنا پڑیں گی۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا بڑی محنت کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس پر عملدرآمد کرا رہے ہیں،لائسنس بنوانے کےلئے نئی فیس کااطلاق اب 16جنوری سے ہوگا،شہری 15جنوری تک پرانی فیس ادا کرکے ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتے ہیں۔
دریں اثناوزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایک اور کسان دوست اقدام کرتے ہوئے پنجاب میں 10سال بعد17ہزارکلو میٹرنہروں کی بھل صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ،محسن نقوی نے مسلم ٹاو¿ن موڑ کے قریب لاہور نہرسے بھل صفائی مہم کا افتتاح کیا،وزیراعلیٰ نے صوبائی وزرا ایس ایم تنویر،عامر میر،اظفر علی ناصر،کمشنر لاہور،سیکرٹری آبپاشی،سی سی پی او،ڈپٹی کمشنر، سی ٹی او و دیگر حکام کے ہمراہ نہر میں کسی کے ساتھ بھل صفائی مہم کا آغاز کیا،محسن نقوی نے کرین کے ذریعے بھی بھل صفائی مہم باقاعدہ شروع کی۔
وزیراعلیٰ نے کہاپہلے مرحلے میں بھل صفائی مہم 31جنوری تک جاری رہے گی،دوسرے مرحلے میں فروری سے مارچ تک 5000کلو میٹر نہروں کے کناروں کی مرمت و بحالی کی جائے گی، بھل صفائی کی تکمیل سے 3سے 4لاکھ ایکڑ اراضی کو پانی میسر ہوگا، بھل صفائی کی مانیٹرنگ کیلئے پاکستان آرمی کے ادارے لمز کی خدمات حاصل کرلیں،لمز دن رات بھل صفائی مہم کی مانیٹرنگ کرےگا۔
مزید برآں وزیر اعلیٰ نے رات گئے پی آئی سی اورسروسز ہسپتال کا دورہ کرکے3 گھنٹے تک پی آئی سی کی نئی ایمرجنسی ،سروسز ہسپتال کے اپ گریڈیشن کاموں کا معائنہ کیا،نئی ایمرجنسی میں مریضوں کی خیریت دریافت ،سہولتوں کاپوچھا، محسن نقوی نے پی آئی سی کی نئی ایمرجنسی میں ٹائلز کی صفائی نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر لاہور کو ٹائلز کی مستقل صفائی کرانے کےلئے انتظامات کی ہدایت اور31 جنوری سے قبل گراو¿نڈ فلور کی اپ گریڈیشن مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دےدی۔
علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ رات گئے پولیس خدمت مرکز لبرٹی گئے، شہریوں سے ملاقات کی اور ٹیسٹ کی سہولت کا دریافت کیا،شہریوں نے کار ڈرائیونگ ٹیسٹ میں تاخیر کی شکایات کیں،محسن نقوی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے قذافی سٹیڈیم میں کار ڈرائیونگ ٹیسٹ کےلئے فوری 8 سنٹر قائم کرنے کا اعلان کیا اور ہدایت کی خدمت مرکز میں کار ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت کے ساتھ قذافی سٹیڈیم میں بھی مزید 8 سنٹرز بنائے جائیں،رش کے خاتمے کےلئے مزید سنٹرز کا قیام فی الفور عمل میں لایا جائے،محسن نقوی نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کےلئے احکامات جاری کئے،ڈرائیونگ ٹیسٹ کےلئے مزید سنٹرز کے اعلان کو شہریوں نے سراہا اور زندہ باد کے نعرے لگائے۔
سب کو پاکستانی بن کر پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہئے: وزیراعلیٰ پنجاب
پاکستان کرکٹ بورڈ کا 38 کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
پاکستانی ڈرامہ ’در نجات‘ کا جی ٹی اے ورژن وائرل، مکمل ویڈیو دیکھیں
ایران ہمارے ساتھ ڈیل کا خواہشمند، جوہری ہتھیار کبھی حاصل نہیں کرنے دینگے: امریکی صدر
امریکہ، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
ملک بھر میں خناق، کالی کھانسی، خسرہ اور موسمی انفلوئنزا کے کیسوں میں اضافہ
الزامات کے بجائے خطے کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک
فوج کو اپنی قوم کے مقابلے میں طاقتور نہیں دیکھنا چاہتے: مولانا فضل الرحمن
سابق وزیر لیاقت بھٹی قتل، 3 ذاتی محافظ گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات متوقع
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو بجلی کا بڑا جھٹکا لگنے کا خدشہ
















