”چاہے شہید ہوجائیں پرواہ نہیں”سینکڑوںپاکستانی ڈاکٹرز غزہ جانے کو تیار

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نگران وفاقی وزیر صحت ندیم جان نے کہا ہے سینکڑوںپاکستانی ڈاکٹرز غزہ جانے کو تیار ہیں،گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ سے غریب ممالک کیلئے جامع میکنزم تشکیل دینگے۔

وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت ندیم جان نے کہا غزہ جانے کےلئے تیار ڈاکٹرز کا کہنا ہے خواہ شہید ہو جائیں لیکن غزہ بھجوا دیا جائے،غزہ کے معاملے پر پاکستان نے بھرپور آواز اٹھائی ،پاکستان متاثرین کی بھرپور مدد کرےگا۔


وفاقی وزرا نے کہاگلوبل ہیلتھ سمٹ پاکستان کیلئے اعزاز ہے،کانفرنس میں غزہ کے موضوع پر بات کی جائےگی، پاکستان ویکسین پر کام شروع کرنا چاہتا ہے تاہم ابھی ویکسین بنانے کی کپیسٹی نہیں،گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ سے غریب ممالک کیلئے جامع میکنزم تشکیل دینگے،دنیا کو ثابت کر رہے ہیں پاکستان لیڈ کر سکتا ہے ،پہلی بار صحت کے نظام کو مضبوط رکھنے کی بنیاد رکھ دی۔

ندیم جان نے کہا دنیا بھر کے شعبہ صحت کے ماہرین کانفرنس میں شرکت کریں گے،سمٹ کا بنیادی مقصد وباﺅں ،قدرتی آفات سے صحت کو محفوظ بنانا ہے،دنیا و آئندہ نسلوں کو محفوظ بنانے کیلئے متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا،کانفرنس میں ویکسین و امداد کی مساوی تقسیم کیلئے حکمت عملی بنائی جائےگی،وفاقی وزیر نے کہا گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ شعبہ صحت کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا،کسی وبا کی صورت میں پاکستان کا شمار خطرناک ممالک میں نہیں کیا جائے گا۔