مخالفین ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھیں ورنہ بات دور تلک جائیگی :ذوالفقار علی بدر

لاہور (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ،انچارج حلقہ این اے 127 انتخابی مہم ذوالفقار علی بدر نے کہا ہے کہ یہ الیکشن ہر اس شخص کا ہے جو مہنگائی بیروزگاری اور غربت سے نجات چاہتا ہے،پارٹی کے تمام عہدیدار ملکر چیئرمین بلاول بھٹو کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔وہ پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل،میاں مصباح ،فیصل میر،پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین،فائزہ ملک ،نایاب جان،سونیا خان،افنان صادق لون، موسیٰ کھوکھر،فاروق یوسف گھرکی کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ذوالفقار علی بدر نے کہا کہ سیاسی مخالفین ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھیں، ورنہ بات دور تلک جائیگی۔ یہاں پرفارمنس پر بات ہو نی چاہیے،ذاتیات پر نہیں۔بلاول بھٹو نے سیاسی مخالفین کی ذات پر بات نہیں کی ،مثبت تنقید کی ہے۔پیپلز پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نے کہا کہ بلاول بھٹو نے حلقہ این اے 127سے الیکشن لڑنے کا مشکل اور چیلنجنگ فیصلہ کیا ہے،اس حلقے سے ماضی میں بھٹو نے الیکشن جیتا تھا،88کے بعد جو یہاں سے الیکشن لڑے ہیں انہوں نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کرائے۔انہوں نے واضح کیا کہ جس علاقے سے بلاول بھٹو الیکشن لڑ رہے ہیں یہاں بے تحاشا عوامی مسائل ہیں۔ اس علاقے میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام،بیت المال،سے کام کروانے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عزت اور رواداری کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں،عوام میں پیپلز پارٹی کے 10 وعدے لیکر جائیں گے ،یہ وہ وعدے ہیں جو پورے کیے جا سکتے۔کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینگے، 300یوٹنٹ تک سولر بجلی مفت فراہم کریں گے مزدرو اور کسان کارڈ دیں گے ،انشا اللہ پنجاب سمیت تمام صوبوں سے جیت کر معیاری اور مفت علاج فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو جہاں جہاں گئے ہیں پارٹی میں اتحاد اور یکجہتی پیدا ہوئی ہے۔علی بدر کا کہنا تھا کہ لاہور کی چند بڑی سڑکیں چھوڑ کر چھوٹی آبادیوں میں جائیں تو حقیقت کھل جائیگی۔این اے 127کی حدور بدلنے سے 2کی جگہ 5صوبائی حلقے بن چکے ہیں۔بلاول بھٹو21جنوری کو لاہور میں بڑا جلسہ کریں گے ۔پی پی 160سے میاں مصباح،پی پی161سے فیصل میر الیکشن لڑ رہے ہیں،باقی کا فیصلہ آج (بدھ ) تک ہو جائیگا۔انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ این اے 94سے ماضی میں الیکشن جیت کر وزیر اعظم بنی تھیں۔بلاول بھٹو این اے127سے جیت کر وزیر اعظم بنیں گے۔ایک سوال کے جواب میں علی بدر نے کہا کہ فرینڈلی الیکشن کا تاثر غلط ہے ، چاہیے تو یہ تھا کہ شہباز شریف کراچی کی بجائے لاڑکانہ سے الیکشن لڑتے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا لاہور سے الیکشن لڑ کرتاریخ کو دہرا رہے ہیں،فیصلے سے سنٹرل پنجاب کو قوت ملے گی اورلاہور کی دیگر سیٹوں پر اثر پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ لاہور کسی کے باپ کی جاگیر نہیں،اکثریت سے جیتتے رہے ہیں۔ہماری قیادت نے کسی ڈکٹیٹر کے سامنے سر نہیں جھکایا،پیپلز پارٹیدلیر اور شہیدوں کی پارٹی ہے۔ہمارے کارکن جمہوریت ائین اور پارلیمنٹ کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔انشا اللہ وہ وزیر اعظم پاکستان بنائیں گے۔ پی پی 161 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر نے کہا کہ اپنے سیاسی مخالفین کو انکے گھر میں گھس کا ماریں گے ۔ عطا تارڑ کو چیلنج کرتا ہوں جس حلقے میں نواز شریف رہتے ہیں اس کا پانی پی کر دکھائیں وہ گل چوک کی کسی ٹوٹی کا پانی پی کر دکھائیں۔انہوں نے کہا کہ چار مرتبہ وزیر اعظم اور پانچ مرتبہ وزیر اعلیٰ رہنے والے عوام کو ریلیف فراہم نہیں کر سکے۔پی پی 160سے پارٹی امیدوار میاں مصباح الرحمن نے کہا کہ پانچ برس میں دس وعدے پورے کرنا کوئی بڑا ہدف نہیں،پوری پیپلز پارٹی اس نشست کو جیتے کیلئے سرگرم ہے۔