اسلام آباد (مشرق نیوز) نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اعتراف کیا ہے کہ غیر ملکی جریدے میں مضمون انہوں نے نہیں لکھا۔ نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ یہ مضمون آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے تیار کیا گیا تھا۔
یہ بات نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مضمون کے ریاست اور امریکہ مخالف مواد کی توثیق نہیں کی۔
مرتضیٰ سولنگی کا مزید کہنا ہے کہ کچھ نیم خواندہ اینکرز اور غیر ملکی جریدے اے آئی کی فریب کاری پر شادیانے بجا رہے ہیں۔ نگراں وفاقی وزیر اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پی ٹی آئی سپورٹرز بھی اس فریب کاری پر خوشیاں منا رہے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے غیر ملکی جریدے میں مضمون نہ لکھنے کا اعتراف کیا ہے: مرتضیٰ سولنگی
















