اسلام آباد (مشرق نیوز) احتساب عدالت نے 190 ملین پاونڈ کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر اور زلفی بخاری کے تمام اثاثے اور بینک اکاونٹس منجمد کرنے کا حکم دیدیا۔ جج محمد بشیر نے حکم جاری کرتے ہوئے فرح گوگی، وکیل ضیا المصطفیٰ نسیم و دیگر ملزمان کے بھی اثاثے اور بینک اکاونٹس بھی منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔
اسکے ساتھ ساتھ ملزمان کے نام رجسٹرڈ گاڑیاں بھی ضبط کرنے کا حکم دیا گیا۔ احتساب عدالت نے اشتہاری قرار دئیے جانے کے بعد تمام ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دئیے۔
شہزاد اکبر، زلفی بخاری سمیت دیگر کے اثاثے اور بینک اکاونٹس منجمد کرنیکا حکم
















