دھرنا انکوائری کمیشن نے مزید ایک ماہ کی مہلت مانگ لی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) دھرنا انکوائری کمیشن نے مزید ایک ماہ کی مہلت مانگ لی۔

تحقیقاتی کمیشن کی جانب سے درخواست سپریم کورٹ کو بھجوائی دی گئی، کمیشن نے سابق سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید ضمیر الحسن کو طلب کر لیا، کمیشن نے سابق ڈی جی رینجر میجر جنرل ریٹائرڈ اظہر ندیم کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا

کمیشن نے سابق سیکرٹری داخلہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کو بھی مدعو کر لیا، تمام افراد کو منگل اور جمعرات کے نوٹس جاری کیے گئے، سابق وفاقی سیکرٹری داخلہ ارشد ندیم نے اپنا بیان قلمبند کرا دیا،سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کو بھی دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے گئے۔