راولپنڈی: (بیورورپورٹ)شمالی وزیرستان میں فائرنگ کاتبادلہ،حوالدار شہید،دہشتگرد کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے موثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا، فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد زخمی ہو گیا، سکیورٹی فورسز نے دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار ظہیر شہید ہو گئے، تعلق ضلع مردان سے ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کےلئے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
شمالی وزیرستان: فائرنگ کا تبادلہ ،حوالدار شہید،دہشتگرد زخمی حالت میں گرفتار
















