اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے سمگلنگ کی مکمل روک تھام کیلئے تمام ادارے بالخصوص فرنٹیئر کور، کسٹمز اور ضلعی انتظامیہ اپنے اقدامات میں تیزی لائیں،سرحدی اضلاع میں خصوصی اقتصادی زونز اور صنعتوں کے قیام سے لوگوں کو متبادل باعزت روزگار کی فراہمی یقینی بنائی جائے،سمگلنگ کی وجہ سے پوری پاکستانی قوم نقصان اٹھا رہی تھی اور حکومت اس کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھے گی، این ایل سی چمن بارڈر پر اپنے سکینگ و چیکنگ کے منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرے۔
انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت تجارت اور سرحدی اضلاع میں سمگلنگ کے خاتمے پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاسمگلنگ کے ذریعے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع دینے کے بھونڈے جواز کی آڑ میں چند افراد کو ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانے نہیں دینگے،نگران حکومت اپنی مدت کے آخری دن کے آخری لمحے تک سمگلنگ کے خاتمے کیلئے اقدامات کرتی رہے گی۔
وزیر اعظم نے ہدایت کی پاکستان کسٹمز سرحدی علاقوں میں اپنی استعداد کار میں اضافہ کرے تاکہ سمگلنگ میں پکڑے جانے والے عناصر کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جا سکے، سرحدی اضلاع بالخصوص حساس علاقوں میں اچھی شہرت کے افسران تعینات کیے جائیں اور پوسٹنگ ٹرانسفر کے شفاف سسٹم کو بحال کیا جائے،سرحدی علاقوں میں قانونی تجارت کو فروغ دیا جائے اور مکمل دستاویزی کاروائی کو یقینی بنایا جائے،کارگو کی مانیٹرنگ کیلئے ایف بی آر کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فعال کیا جائے، وزیر اعظم نے ہدایت کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کو مزید تیز کرکے آئندہ اس حوالے سے منعقد ہونے والے اجلاس میں آگاہ کیا جائے۔
وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی،اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ملک میں سڑکوں کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے، کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے بہترین انفراسٹرکچر کلیدی حیثیت رکھتا ہے ، سڑکوں کا جال بچھائے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، ملک کے ایسے حصوں میں روڈ انفراسٹرکچر کو ترجیحی بنیادوں پر بنانے کی ضرورت ہے جہاں بیرونی سرمایہ کاری متوقع ہے، بلوچستان میں روڈ انفراسٹرکچر پر خصوصی کام کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کراچی تا چمن شاہراہ کی تعمیر نو کا کام جلد از جلد شروع کیا جائے، کراچی۔چمن شاہراہ کی تعمیر سے نہ صرف بلوچستان کے عوام کو فائدہ ہو گا بلکہ ملک کے دیگر علاقوں کو بھی ایک بہتر متبادل راہداری میسر آئے گی،انہوں نے ہدایت کی نئی شاہراہوں کے منصوبے تیار کرتے ہوئے تفصیلی منصوبہ بندی اور وسائل کے بہترین استعمال کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔
علاوہ ازیں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے کراچی الیکٹرک (کے۔الیکٹرک) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس عبداللہ علوی کی قیادت میں کے الیکٹرک کے وفد نے ملاقات کی، وفد نے وزیراعظم کو کے۔الیکٹرک کے دیرینہ مسائل حل کرنے پر شکریہ ادا کیا، وفد نے کے۔الیکٹرک کےلئے 390 ارب روپے کے سرمایہ کاری پلان اور قابل تجدید توانائی کے 640 میگاواٹ کے منصوبوں کےلئے نرخوں کی منظوری اور 1000 میگا واٹ اضافی بجلی کی فراہمی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم نے کہا حکومت اور کے۔الیکٹرک کے باہمی تعاون سے کراچی کےلئے بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی، اقدامات سے سرمایہ کاروں کو مثبت پیغام ملا ہے،وزیراعظم نے وزارت توانائی کو ہدایت کی کے۔الیکٹرک کے دیگر مسائل کا باہمی مشاورت سے مستقل حل نکالا جائے۔
دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















