کابل: (مشرق نیوز)افغانستان کے دورے پر گئے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ فضل الرحمن نے وزیر اعظم امارت اسلامیہ افغانستان ملا حسن اخوند سے ملاقات کی ۔
دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امور زیر غور آئے اس موقع پر فضل الرحمن نے افغان وزیر ِ اعظم سے کہا بیرونی قبضے کےخلاف امارت اسلامیہ کو عظیم فتح حاصل ہوئی ، افغانستان کے عوام کو مبارکباد دیتے ہیں،دورہ افغانستان کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنا ہے۔
فضل الرحمن نے کہا دونوں ملکوں کے سیاسی تعلقات، معیشت، تجارت اور باہمی ترقی میں تعاون کی راہیں تلاش کرنا ہے، افغانستان میں اسلامی نظام مزید مستحکم ہو گا جس کی برکت سے اس کے مثبت اثرات پوری اسلامی دنیا تک پہنچیں گے،اس موقع پر وزیر اعظم امارت اسلامیہ افغانستان ملا حسن اخوند نے کہا امید ہے دورہ دونوں ممالک اور عوام کے درمیان بھائی چارے اور مثبت تعلقات کی مضبوطی کا باعث بنے گا، افغانستان میں اسلامی نظام کی حکمرانی ہے، امارت اسلامیہ افغانستان پاکستان سمیت کسی بھی پڑوسی ملک کو نقصان پہنچانے یا مسائل پیدا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔
دورہ افغانستان کا مقصد تعلقات میں غلط فہمیوں کو دور کرنا ہے،فضل الرحمن
















