باجوڑ ، پولیس کی گاڑ ی کے قریب دھماکہ ، 5 اہلکارشہید، 22 زخمی

باجوڑ (مشرق نیوز) خیبر پختونخوا کے شمالی ضلع باجوڑ کے علاقے ماموند بیلوٹ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید جبکہ 22 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ تحصیل ماموند کے علاقے بیلوٹ فرش پولیس گاڑی کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید اور 22 زخمی ہو ئے ہیں ، دھماکے میں شہدااور زخمی سب پولیس اہلکار ہیں۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا اندازہ نہیں ہو سکا ، دھماکے کے بعد خار کے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔ ریسکیوکی جانب سے مقتولین کی لاشوں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔