ٹرانسجینڈرز کے حقوق کی آگاہی کیلئے کمیٹیاں بنائینگے،مشعال ملک

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)معاون خصوصی وزیراعظم مشعال ملک نے کہا ہے معاشرے میں ٹرانسجینڈرز کے حقوق کی آگاہی پیدا کرنے کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیں گی ،تعلیم،صحت،سماجی تحفظ کی سہولیات فراہم کرینگے،منشیات کی روک تھام کےساتھ ٹرانسجینڈرز کو صحت مند سرگرمیوں میں شامل کیا جائےگا،ان خیالات کا اظہارسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مشعال ملک نے کہا نگران حکومت ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے ،10دن کے منصوبے کے تحت کمیونٹی کے افراد کو پالیسی سازی میں شامل کیا جائےگا تاکہ سماجی تحفظ کو نچلی سطح پر یقینی بنایا جا سکے۔