ہر کسی کافیصلوں سے اتفاق لازمی نہیں،انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے: قاضی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاہے ہر کسی کاعدالتی فیصلوں سے اتفاق لازمی نہیں،انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے،کیسز کی براہ راست سماعت سے نظامِ انصاف میں مزید شفافیت آئےگی،درخواست گزاروں کا پہلا واسطہ سول ججز سے پڑتا ہے، کیسز کی سماعت کے دوران جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے وسائل کی بچت ممکن ہے، غیر سنجیدہ قانونی چارہ جوئی روکنے کےلئے ایسا کرنا ہو گا سب کی جانب ایک جیسا معیار ہو،فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی رابطے کا بہترین ذریعہ ہے، قانون کے طالبعلم براہ راست سماعت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں،ماحولیات کا تحفظ وقت کی ضرورت ہے۔

فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے ای کیمپس کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز نے کہاچیف جسٹس بنا تو پتہ چلا فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کا چیئرمین بھی ہوں، فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی مضبوط بورڈ کے تحت کام کررہی ہے،بورڈ اراکین میں تمام اہم شخصیات شامل ہیں، جسٹس منصور علی شاہ نے اپنی تعیناتی کے بعد اکیڈمی میں بنیادی تبدیلیاں کیں۔

چیف جسٹس نے کہاپہلی بار ہے کورٹ سٹاف کو بھی جوڈیشل اکیڈمی میں تربیت دیں گے، اکیڈمی میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال دیکھ کر اطمینان محسوس کر رہا ہوں،ہائیکورٹس ماتحت عدلیہ کی سپروائزر ہیں، ہائیکورٹس کے چیف جسٹس بھی اکیڈمیز میں عملے کی تربیت کا اہتمام کریں۔


جسٹس قاضی فائز نے کہافیڈرل جوڈیشل اکیڈمی رابطے کا بہترین ذریعہ ہے، اکیڈمی میں کامیابی کےلئے نیک خواہشات ہیں، عدالتی عملے کو وہ اہمیت نہیں ملتی جو ملنی چاہیے،کیسز کی براہ راست سماعت سے دیکھنے والوں کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے، قانون کے طالبعلم براہ راست سماعت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں،عام لوگوں میں اعتماد بحال کرنا ضروری ہے کہ انصاف ہورہا ہے، بطور چیف جسٹس پہلے پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کو براہ راست نشر کیا،براہ راست سماعت سے عام شہری بھی انصاف ہوتا دیکھے گا،عمل انصاف کے نظام میں مزید شفافیت لائے گا،مقدمات کا دباوکم ہوگا، قلم کی طرح ٹیکنالوجی بھی علم کےلئے اہم ذریعہ ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ماحولیات کا تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے، ماحول ، آلودگی ،موسمیاتی تبدیلی سے آگاہ ہونا چاہیے،ماحول کو نہیں بچائیں گے تو کوئی مستقبل نہیں ہو گا،کیسز کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سماعت سے وسائل کی بچت ممکن ہو رہی ہے،ملک بھر میں 3200 ججز اہم فرائض انجام دے رہے ہیں، عدلیہ کےساتھ اختلاف رائے رکھنا ہر شہری کا حق ہے، اختلاف رائے کے باوجود ادب و احترام ضروری ہے،لازمی نہیں ہر شہری عدالتوں کے فیصلے سے اتفاق کرے ،انصاف صرف ہونا نہیں چاہیے، ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے، تمام فریقین کےساتھ مساوی سلوک کریں،ہر کیس سپریم کورٹ لانے کی سوچ ختم ہونی چاہیے۔

چیف جسٹس نے کہاٹیکنالوجی نے دنیا کو سمیٹ لیا ، صوبائی جوڈیشری سے رابطے میں رہ کرججزبھی ٹیکنالوجی کافائدہ اٹھا سکتے ہیں، کہیں جاکر کتبہ لگانے کوبھی آلودگی کا حصہ سمجھتاہوں، کہیں بھی جاتاہوں کتبہ لگانے سے منع کرتاہوں،اقدام وسائل کا ضیاع ہے،جسٹس قاضی فائز نے ہلکے پھلکے انداز میں کہابراہ راست نشریات میں درست انداز سے نہ بیٹھنے کو بیگم نے نوٹ کرلیا اور صحیح سے بیٹھنے کا کہا،نشریات کے دوران اب زیادہ محتاط رہنا ہوگا۔