اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی نے ذوالفقار بھٹو ریفرنس میںجواب جمع کرادیا،بلاول بھٹو کی جانب سے 108 صفحات پر مشتمل تحریری جواب وکیل فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ میں جمع کرایا ۔
جواب میں مختلف کتابوں کا حوالہ ،سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ کے انٹرویو کی تفصیلات شامل ہیں،جواب میں سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ کے انٹرویو کی یو ایس بی ،سی ڈی سمیت انٹرویو کی انگریزی اور اردو میں ٹرانسکرپٹ بھی جمع کرائی گئی ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بنچ8 جنوری کو کیس کی سماعت کرےگا۔
بھٹو ریفرنس ، پیپلز پارٹی نے108صفحات پر مشتمل تحریری جواب جمع کرا دیا
















