سرمایہ کاروں کا سولر، ونڈ پاور پلانٹ منصوبوں کی منظوری کیلئے آرمی چیف کو خط

اسلام آباد :(بیورورپورٹ)سولر ،ونڈ پاور پلانٹ کے13 منصوبوں کی منظوری کیلئے سرمایہ کاروں نے آرمی چیف کو خط لکھ دیا۔

آرمی چیف کو لکھے گئے خط میں کہا گیاملکی معیشت کو دوبارہ صحیح سمت پر گامزن کرنے پر آپ کے مشکور ہیں، بیوروکریسی کی رکاوٹ کے باعث 600 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری رکی ہے ، منصوبوں سے 600 میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہوگی۔

سرمایہ کاروں نے خط میں کہاایس آئی ایف سی کے تحت منصوبوں کی منظوری دی جائے، ایس آئی ایف سی سے بیوروکریسی کے عمل دخل کو ختم کیا جائے، منصوبوں کی منظوری سابق وزیراعظم شہباز شریف کی 7رکنی کمیٹی نے دی ، منصوبے نگران کابینہ سے منظوری کےلئے تیار ہیں لیکن بیوروکریسی کی وجہ سے پھنسے ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا بجلی منصوبوں سے 12 روپے یونٹ بجلی پیدا ہوگی، ونڈ پاور پلانٹ کے 6منصوبے سندھ میں بنیں گے ،بلوچستان ،خیبرپختونخوا میں سولر پاور پلانٹ کے 3، 3 ،پنجاب میں سولر پاور پلانٹ کا ایک منصوبہ التوا کا شکار ہے۔