راولپنڈی،اسلام آباد (بیورورپورٹ)راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے برطانوی جریدے دی اکنامسٹ میں مضمون لکھا ہے اور ایک بار پھر الزام دہرایا ہے اسٹیبلشمنٹ نے ہی امریکہ کے دباو پر ان کی حکومت گرائی،بانی پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا ہے لیول پلیئنگ فیلڈ تو دور کی بات، اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی کو سرے سے فیلڈ ہی دینے کو تیار نہیں،عمران خان نے الیکشن کے انعقاد پر بھی شکوک و شہبات کا اظہار کیا اور لکھا8 فروری کو الیکشن کا اعلان ہوچکا لیکن گزشتہ سال مارچ میں سپریم کورٹ کے واضح حکم کے باوجود پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات نہیں کرائے گئے،انہوں نے 90 دن میں انتخابات نہ کرانے پر نگران حکومتوں کو غیر قانونی قرار دےدیا،امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بار پھر برطانوی جریدے کے مضمون میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے امریکہ پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا،امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے امریکہ پاکستان کو نہیں کہہ سکتا انتخابات کیسے کرائے، پاکستان کے مستقبل کی قیادت کا فیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے،انہوں نے کہا امریکہ کی دلچسپی جمہوری عمل میں ہے، کسی ایک امیدوار یا پارٹی پر دوسرے کو اہمیت نہیں دیتے، ہم چاہتے ہیں انتخابات پاکستانی قوانین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ ہوں ادھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میںنگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے غیرملکی جریدہ”دی اکنامسٹ“ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے شائع ہونے والے مضمون کے حوالے سے ایڈیٹر سے پوچھ رہے ہیں، مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہم دی اکانومسٹ کے ایڈیٹر کو مبینہ طور پر عمران خان کی جانب سے تحریر کردہ مضمون کے بارے میں لکھ رہے، یہ بات حیران اور پریشان کن ہے کہ میڈیا کے ایک معزز ادارے نے ایک ایسے فرد کے نام سے مضمون شائع کیا جو جیل میں ہے اور انھیں سزا ہو چکی ہے، کیا”دی اکانومسٹ“ نے دنیا کے کسی اور حصے سے جیل میں موجود سیاست دانوں کے گھوسٹ مضامین شائع کیے ہیں اگر جیل میں قید مجرم میڈیا کو لکھنے کےلئے آزاد ہوتے تو وہ اپنی یک طرفہ شکایات نشر کرنے کےلئے ہمیشہ اس موقع کا استعمال کریں گے۔
اسٹیبلشمنٹ نے ہی امریکہ کے دباو پر حکومت گرائی: عمران کادی اکنا مسٹ میں مضمون
















