اسلام آباد (بیورورپورٹ) سنی علماءکونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مسعود الرحمن عثمانی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے،ترجمان سنی علما ءکونسل نے تصدیق کی ہے تھانہ کھنہ کے علاقے غوری ٹاون میں مسلح افراد نے علامہ مسعود الرحمن کی گاڑی پر فائرنگ کی جس میں علامہ مسعودالرحمن عثمانی جاں بحق ہوگئے،وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے فائرنگ میں جاں بحق ہونیوالے مولانا مسعود الرحمن عثمانی کی نعش کو پمز ہسپتال منتقل کردیا،ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائےگا، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزموںکو ٹریس کیا جارہا ہے، فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔
اسلام آباد :گاڑی پر فائرنگ،سنی علما کونسل کے مرکزی رہنما علامہ مسعود الرحمن جاں بحق
















