امریکہ نے پاکستان کو ”خاص تشویش“ والے ممالک میں شامل کر لیا

واشنگٹن(خواجہ فاروق سے ) امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ مذہبی آزادی کی رپورٹ جاری کردی گئی،امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ مذہبی آزادی کی رپورٹ میں پاکستان ”خاص تشویش“ والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے،اس کے علاوہ روس، چین، ایران، سعودی عرب، الجزائر، آذربائیجان، وسطی افریقی، کوموروس اور ویتنام بھی خصوصی واچ لسٹ میں نامزد ہیں،امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے حکومتوں کو مذہبی اقلیتی برادریوں کے ارکان اور ان کی عبادت گاہوں پر حملے کو ختم کرنا چاہیے۔