لاہور (مرزا ندیم بیگ) صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمہ کا دعویٰ تو کیا گیا مگر خانہ پری کے علاوہ کچھ نہ کیا گیا پہلے تو بڑی سختی سے ایکشن لیا گیا مگر بعد میں سلسلہ پھر ویسے کا ویسا رہا، اس کیلئے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ سٹی گورنمنٹ کے ایک شعبہ کو بھی ساتھ ملایا گیا تھا ،اس وقت مختلف اہم مقامات جہاں ٹریفک کا بہت لوڈ رہتا ہے وہاں تجاوزات کی بھرمار ہے، ایکشن صرف ان کے خلاف ہوتا ہے جن کے پیچھے کوئی نہیں یا جو چل پھر کر اپنی روٹی روزی کما رہے ہیں ،چوک یتیم خانہ جو کہ اہم روڈ ہے، چاروں طرف سے ادھر ٹریفک کی آمدورفت جاری رہتی ہے قریب تھانہ نوانکوٹ بھی واقع ہے وہاں مین روڈ پر ریڑھی بان اور دیگر چھوٹے کاروباری لوگ اپنا کام کرنے میں مصروف ہیں یہی روڈ پر چار بس سٹینڈ بھی کوموجود ہیں جس کی وجہ سے بہت زیادہ رش رہتا ہے وہاں بھی تجاوزات کی بھر مار پارکنگ سٹینڈ مین روڈ پر ہی قائم ہیں اسی طرح مال روڈ کے اردگرد مارکیٹوں ،نولکھا،سٹی ڈویژن کی مختلف جگہوںپر ،صدر ڈویژن ،اقبال ٹاﺅن کے علاقوں میں بھی کچھ ایسی ہی صورتحال ہے اس حوالے سے مختلف مقامات کے رہائشی افراد کا کہنا تھا کہ ایکشن ہمیشہ صرف غریب لوگوں کے خلاف ہی کیا جاتا ہے امیر لوگوں ،بڑے تاجروں کو کوئی پوچھ گچھ نہیں وہ جو مرضی کرتے پھریں ان کے خلاف جلدی ایکشن کوئی نہیں لیتا جبکہ شامت غریب مزدور کی آتی ہے ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹوں میں اگر اپریشن کروایا جائے تو ان کو پتہ چلا کہ دکانداروں نے اپنے دکانیں تو آگے تک بڑھائی ہی ہوتی ہیں الٹا دکانوں کے آگے کوئی نہ کوئی سٹال لگوایا ہوتا ہے جس سے باقائدہ ماہانہ وصول کرتے ہیں جبکہ مجبور غریب بیچارے باہر روڈ پر اگر کوئی چل پھر کر اپنے گھروں کے چولہے جلانے کے لئے کچھ فروخت کر رہا ہوتا ہے اسے فوری پکڑ کر لے جایا جاتا ہے دوسری طرف ریڑھی بان جو ہیں وہ سٹی گورنمنٹ والوں کو پیسے بھی دیتے ہیں چالان بھی کرواتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہماری وزیر اعلیٰ پنجاب سے التجا ہے کہ ایک تو تجاوزات کے خلاف میرٹ پر کارروانا مقصود ہے تو پہلے تمام مارکیٹوں اور اہم شاہراﺅں پر جو غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ ز سمیت جتنی بھی تجاوزات ہیں ان کا خاتمہ کروایا جائے اور دوسرا جو غریب اتنی مہنگائی کے دور میں بچوں کے لئے روٹی روزی بڑی مشکلوں سے کما رہے ہیں ان کیلئے کوئی الگ جگہ کا بندوبست کیا جائے تاکہ وہ وہاں اپنی ریڑھی یا سٹال لگا کر گھر کے چولہے چلا سکیں وگرنہ جو صورتحال چل رہی ہے لوگ مہنگائی سے پہلے ہی بہت تنگ ہیں اس سے خودکشیوں میں اضافہ ہو گا ۔
تھانہ نوانکوٹ کے علاقے میں تجاوزات کی بھرمار ، ٹریفک کی روانی میں مشکلات
















