اسلام آباد،راولپنڈی (بیورورپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے اورانتخائی نشان الاٹ ہونے چاہئیں،تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن ہونے کی وجہ سے ہمیں سٹے دیدیا تھا، الیکشن کمیشن کو ڈائریکشن دی گئی تھی کہ ہمارا انتخابی نشان جاری کیا جائے، پشاور ہائیکورٹ میں 4 گھنٹے کی سماعت ہوئی تھی، عدالت نے یہ مناسب سمجھا آرڈر کو ری کال کرلیں، ہماری ریزرو سیٹ کیلئے سکروٹنی الیکشن کمیشن نے نہیں کی، نشان الاٹ ہونا بڑا ضروری ہے، پارٹی کو علیحدہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، یہ لوگوں کے حقوق اور الیکشن کا ایشو ہے، ہمیں امید ہے جمعہ کو سپریم کورٹ ہمارا کیس سنے گی،اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا پی ٹی آئی سمجھتی ہے موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ہوتے ہوئے ہمیں انصاف نہیں مل سکتا، پی ٹی آئی چیف جسٹس کی رویے کی مذمت کرتی ہے، آپ کو کوئی حق نہیں آپ پی ٹی آئی یا ان کے وکلاءکی تضحیک کریں، ہم چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر عدم اعتماد کا اعلان کر رہے ہیں،انہوں نے کہا لیگل ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیسز پر گفتگو کی لیکن فاضل چیف جسٹس کا تحریک انصاف کے وکلاءکےساتھ رویہ توہین آمیز ہے۔
سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے،چیف جسٹس قاضی فائز کے ہوتے ہوئے انصاف نہیں مل سکتا:پی ٹی آئی
















