لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ سی ای سی اجلاس میں تاریخی فیصلہ کیا گیا اور یہ میٹنگ یاد رکھی جائےگی۔پی پی کا منشور عنقریب سامنے آئے گا،لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کا منشور کیا ہوگا،جو لوگ ملک میں نہیں رہتے انکو عوام کی مشکلات کا علم نہیں ہوتا،وہ پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب اور میڈیا کے سوالوں کے جواب دے رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی مسائل کو ہمارا منشور ہٹ کرے گا،منشور کے 10 نکات بلاول بھٹو نے سامنے رکھے ہیں، ہمارے ملک میں اکثریت کا انحصار آمدنی پر ہے جس طرح کی مہنگائی و بے روزگاری کا سامنا ہے تو اگر آمدنی کم ہے تو بوجھ ساری فیملی پر پڑتا ہے،شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے برملہ کہا ہے کہ میری کسی سے لڑائی نہیں ہے ہماری لڑائی اس ملک میں نفرت ،تقسیم اور مہنگائی سے ہے،جب جب تباہی ہوئی ہے اسکے بعد پیپلز پارٹی کو حکومت دے دی جاتی ہے،لیکن ہم پھر اس تباہی کا مقابلہ کرتے ہیں اب بھی موقع ملا تو اس ٹوٹ پھوٹ کو ٹھیک کریں گے،بلاول بھٹو نے کہا ہے ملک سے نفرت کو ختم کرنا چاہتے ہیں سب کو دعوت دیتے ہیں مل کر بیٹھ کر ملک کو آگے لیکر جانا چاہتے ہیں،ہم ایک مثبت سوچ سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں،انکا کہنا تھا کہ ضلع کی سطح پر پیپلز پارٹی یوتھ سنٹر بنائے گی،جب بھی پیپلز پارٹی کو حکومت ملی بگاڑ انے کے بعد ملی،انہوں نے کہا کہ ہم ایک مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں،پیپلز پارٹی تنقید نہیں کرتی بلکہ تنقید کا جواب دیتی ہیں۔شازیہ مری کا کہنا تھا کہ اوے توے کا پیپلز پارٹی پنجاب جواب دیتی ہیں ،پیپلز پارٹی کو دھمکیاں دینا چھوڑ دیں،یہ شہر ہمارا ہے کراچی بھی ہمارا ہے،شازیہ مری نے کہا کہ چیئرمین نے خود کہا جس کا دل جہاں سےچاہے، مرضی الیکشن لڑیں، مسلم لیگ (ن) والے چاہیں تو لاڑکانہ سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں شازیہ مری نے کہا کہ خورشید شاہ کی ایاز صادق سے ملاقات پر بلاول نے وضاحت مانگی تھی۔ ہم سے ملنے کے بعد تقریروں میں ہم پر تنقید کرتے شرم آنی چاہیے۔نواز شریف سندھ کے عوام کو ماموں نہ بنائیں۔قبل ازیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے ایران میں بم دھماکوں کی مذمت کرتی ہوں،پاکستان دہشت گردی سے نمٹ رہا ہے پاکستان نے امن کیلئے جانیں دی ہیں،پیپلز پارٹی نے بھی اس امن کیلئے قربانی دی ہے۔ بی بی شہید بھی اس قربانی کا حصہ ہے،ہم اس تکلیف کو اچھی طرح سمجھتی یے،اس وقت ملک میں سیاسی استحکام ضروری ہے،محسن داوڑ پر بھی حملے پر بلاول بھٹو نے مزمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں استحکام طریقہ کار کو فالو کر کے آئے گا اور الیکشن سے ہی ملک میں استحکام آئیگا،پی پی سینٹرل اگزیگٹو کمیٹی اجلاس میں آصف علی زرداری نے تجویز پیش کی کہ بلاول بھٹو وزیراعظم کیلئے امیدوار ہیں۔
ہمارا منشور ملک کے تمام معاشی مسائل کو ہٹ کریگا: شازیہ مری
















