عمران خان سمیت کے پی میں37 امیدوار نادہندہ

پشاور (بیورورپورٹ)عمران خان سمیت کے پی میں37 امیدوار نادہندہ نکلے،صوبائی الیکشن کمیشن نے جرمانے ادا نہ کرنے والے امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔

دستاویز میں بتایا گیا ماضی میں ہونے والے جلسے جلوسوں میں خیبر پختونخوا کے 37 امیدواروں نے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت سابق وزیراعلیٰ محمود خان ،کامران بنگش، تیمور جھگڑا، شوکت یو سفزئی،اشتیاق ارمڑ ،پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات امجد آفریدی الیکشن کمیشن کے مقروض ہیں، جماعت اسلامی کے عنایت خان نے بھی 50 ہزار روپے جرمانہ ادا نہیں کیا۔

الیکشن کمیشن نے کہاجانچ پڑتال کے دوران امیداواروں سے جرمانے جمع کرائے جائیں، جرمانے ادا نہ کرنے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوں گے،بعد ازاں مختلف ریٹرننگ افسروں ( آر اوز) کو امیدواروں سے جرمانے وصول کرنے کی ہدایت جاری کردی۔