راولپنڈی (بیورورپورٹ)سابق وزیر خارجہ ومرکزی رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی رہائی ناممکن، 15 روز کیلئے جیل میں نظر بند کر دیا گیا۔
پولیس کی سفارش پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے نظر بندی کے احکامات جاری کیے،اعلامیے میں کہا گیا شاہ محمود قریشی 9 مئی کو جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں، رہائی سے امن وامان کی صورتحال بگڑنے کا خدشہ ہے۔
ایس ایچ او کی رپورٹ پر سی پی او نے 45 روز نظر بندی کی تجویز دی، ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی نے بھی پولیس ،اداروں کی رپورٹ سے اتفاق کیا، شاہ محمود قریشی کو اپیل کا حق دیتے ہوئے 15روز کےلئے نظر بند کیا جاتا ہے،حکم نامے میں کہا گیاپی ٹی آئی رہنما 9 مئی مقدمات میں نامزد ہیں،مزید تفتیش درکار ہے۔
شاہ محمود قریشی کی رہائی ناممکن، 15 روز کیلئے جیل میں نظر بند


















