مستقبل آئین و جمہوریت سے وابستہ ،ملک منتخب نمائندے چلائینگے،مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے ملک کا مستقبل آئین اور جمہوریت سے وابستہ ہے، آئین کی تمہید میں لکھا ہے ملک منتخب نمائندے چلائیں گے، انتخابات کی تاریخ دینا، تبدیلی یا توسیع کا اختیار صرف الیکشن کمیشن کے پاس ہے، الیکشن کمیشن واضح کر چکا انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہانگران حکومت آئینی عمل کی پیداوار ہے،مدت میں توسیع کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں،انتخابات کی تاریخ پر کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے۔