اسلام آباد (بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطل کرانے کی درخواست رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض لگا کر واپس کردی۔
اعتراض میں کہا گیا اپیل کےساتھ لف کیے گئے دستاویزات نامکمل ہیں، تمام متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ اپیل 6جنوری تک دائر کی جا سکتی ہے۔
قبل ازیں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی،لطیف کھوسہ کی وساطت سے دائر درخواست میںموقف اختیار کیا گیا توشہ خانہ کیس میں سزا پہلے ہی معطل ہوچکی ، ہائیکورٹ نے صرف سزا معطل کی پورا فیصلہ نہیں، ہائی کورٹ فیصلے میں غلطی کا الیکشن کمیشن نے فائدہ اٹھایا، الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا،انتخابات قریب ہیں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی ملک کے سابق وزیراعظم ہیں، ملک کی سب سے بڑی جماعت کے لیڈر کو انتخابات سے باہر نہیں رکھا جا سکتا، سپریم کورٹ توشہ خانہ کیس میں سزا پر مبنی فیصلہ معطل کرے تاکہ انتخابات میں حصہ لیا جا سکے۔
سپریم کورٹ،عمران خان کی سزا معطلی درخواست اعتراض کےساتھ واپس



















