لاہور: ( ) پرویز الہٰی کے وکیل عامر سعید راں کو گوجرانوالہ سے مبینہ طور پر نا معلوم افراد نے حراست میں لے لیا۔
عامر سعید راں کے بھائی آدم سعید نے دعویٰ کیا عامر سعید عام انتخابات 2024 کیلئے چودھری پرویز الہٰی کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی کوشش کر رہے تھے رات گئے نا معلوم افراد نے حراست میں لیا۔
پرویز الہٰی کے وکیل کے بھائی نے حکام سے مطالبہ کیا عامر سعید راں کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔
پرویز الہٰی کے وکیل کو نا معلوم افراد نے حراست میں لے لیا
















