ٹوئنکل کھنہ کی نئی تصنیف’ ’ویلکم ٹو پیراڈائز“ بیسٹ سیلر

نئی دہلی(مشرق نیوز)سابق اداکارہ اور موجودہ مصنفہ ٹوئنکل کھنہ کی تصنیف ویلکم ٹو پیراڈائز کو بیسٹ سیلر قرار دے دیا گیا۔

نیلسن بک سکین اینڈ کراس ورڈ کے مطابق ٹوئنکل کی بال تصنیف 2023 کی ٹاپ سیلنگ فکشن کتاب بن گئی ،اعزاز یافتہ اور معروف ناولسٹ ٹوئنکل کھنہ کےلئے 2023 بہت ہی کامیاب رہا اب افسانے کو بیسٹ سیلر قرار دیا گیا۔

کامیابی پر ماضی کے لیجنڈری ہیرو راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈیہ کی بیٹی اور اداکار اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے کہا تصنیف کو پذیرائی ملنے پربہت خوش ہوں،ہمیشہ بطور ریڈر لفظوں کی دنیا میں کھوئی رہتی تھی اور اب بطور لکھاری مجھے مقام ملا جس پرخوش ہوں۔