اسلام آباد (بیورورپورٹ)اراکین پارلیمنٹ کی آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کے معاملے پر سماعت کیلئے سپریم کورٹ نے 7رکنی لارجر بنچ تشکیل دےدیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بنچ 2 جنوری 2024 کو تاحیات نااہلی کیس کی سماعت ہو گی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے اور الیکشن ایکٹ میں تضاد کے معاملے پر سپریم کورٹ کی ہدایت پر اخبارات میں اشتہار جاری کر دیا گیا،اشتہار میں لکھا گیا آرٹیکل 62 ون ایف اور الیکشن ایکٹ کے سیکشن 232 کے تحت نااہلی کی مدت کا سوال اٹھا، عدالتی فیصلے کا اثر آئندہ عام انتخابات میں امیدواروں پر بھی ہو سکتا ہے۔
اشتہار میں بتایا گیا خواہشمند امیدوار چاہیں تو سپریم کورٹ میں اپنا جامع تحریری جواب جمع کرا سکتے ہیں، مذکورہ اپیلوں اور دیگر متعلقہ مقدمات کی سماعت 2 جنوری 2024 کو 7 رکنی بینچ کرے گا۔
تاحیات نااہلی کیس:چیف جسٹس کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بنچ تشکیل
















