فیصل آباد(اشفاق مغل)سابق وفاقی وزیر وصدر ن لیگ پنجاب رانا ثنا نے کہاہے اداروں پر حملوں کو سیاسی احتجاج نہیں کہا جاسکتا، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنےوالوں کو معافی نہیں ملے گی ۔
مسیحی برادری سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنانے کہا 2012 میں بڑے سرمایہ کار پاکستان آنے کےلئے تیار نہیں تھے، عوام نے 2013 میں ن لیگ پر اعتماد کیا تو ملک سے دہشتگردی ،لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیا،ن لیگ دونوں صوبائی و قومی حلقے جیتے گی، 2018 میں بہت سی قوتوں نے ن لیگ کا راستہ روکنے کی کوشش کی۔
رانا ثنانے کہا ن لیگ کے دور میںپوری دنیا نے کہا تھا پاکستان نے اپنے مسائل پر قابو پا لیا ، ایک ارب ڈالر کیلئے آئی ایم ایف کی منتیں کرنا پڑی، سی پیک کے ذریعے 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری نواز شریف لائے، جب سرمایہ کاری لارہے تھے تب دوسرے لوگ دھرنے دے رہے تھے، چینی صدر کا دورہ دھرنے کی وجہ سے منسوخ ہوا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا2018 میں لائے گئے شخص نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا،9 مئی کو اداروں پر حملہ کیا اور اب لیول پلیئنگ فیلڈ مانگ رہا ہے،سیاسی احتجاج اور سیاسی تحریکوں کی ایک حد ہوتی ہے، پی ٹی آئی بلاشبہ سیاسی جماعت تھی لیکن لیڈر نے ریڈلائن کراس کرائی، احتجاج کا یہ مطلب نہیں ملکی دفاعی اداروں پر چڑھ دوڑو۔
رانا ثنا نے کہااحتجاج کے نام پر حد سے تجاوز کرنے والوں کو معافی نہیں ملے گی،الیکشن کی آمد آمد ہے، ہر کوئی کہہ رہا ہے ن لیگ جیتے گی،ملک کو بحران سے نکالیں گے،پی ٹی آئی حکومت نے پونے 4 سال سیاسی مقدمے اور گالیاں سکھانے پر ضائع کیے،آئی ایم ایف شرائط کی وجہ سے عام آدمی کا گزارہ مشکل ہو رہا ہے، الیکشن جیت کر عام آدمی کی زندگی کو آسان بنانے کے اقدامات کریں گے،صرف پنجاب نہیں پورے پاکستان سے جیتنا ضروری ہے۔
شہدا کی بے حرمتی کرنے والوں کو معافی نہیں ملے گی،رانا ثنا
















