اسلام آباد (بیورورپورٹ)احتساب بیورو نے اپنے ہی جاری کردہ اشتہار پر امتحان سمیت بھرتی کی تمام شرائط پوری کرنےوالے افسران کو لینے سے انکار کردیا،فیڈرل پبلک سروس کمیشن اور کامیاب امیدواروں کا اصرار ہے نیب ایسا کر نہیں سکتا،سفارش جانے کے بعدنیب افسران کو لینے سے انکار نہیں کر سکتا، چیئرمین نیب نے افسران کو نہ لینے کیلئے سمری صدر مملکت کو ارسال کر دی،سمری میں نیب ترامیم کے بعد ادارے میں ورک لوڈ میں کمی کو جواز بنایا گیا ہے،امتحان میں کامیاب طلبا نے بھی صدر مملکت کو خط لکھ دیا،امیدواروں نے کہا ہے نیب ترامیم کالعدم ہوچکیں،جواز بناکر آفر لیٹر دینے سے انکار نہیں کیا جاسکتا،امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں نے کہا 2020ءمیں مقابلے کا امتحان دیا، 3سال کے کٹھن مراحل سے گزرکرکامیاب ہوئے،گھروں میں نیب افسر بننے کی خوشیاں بھی منائی جاچکیں،اب ہم کہاں جائیں؟
قومی احتساب بیورو کا نئے افسران کو ادارے میں لینے سے انکار،سمری صدر کو ارسال
















