کراچی(بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہاہے کئی دفعہ آپ مظلوم ہوتے نہیں ہیں لیکن اظہار کرتے ہیں، سیاست کے اندر جائز ناجائز باتیں سیاست کا حصہ ہے، بہت سے لوگوں کو شکایت ہے،انتخابات 8فروری کو ہوں گے،کسی کو شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا الیکشن کمیشن کی مالی، انتظامی اور سکیورٹی ضروریات پوری کریں گے ،آئین کے مطابق عوام کی خدمت کا حق منتخب پارلیمان کو ہے،کسی جماعت کو اقتدار میں لانے کا فیصلہ کرنے کا اختیار عوام کا ہے،نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کراچی میں دلچسپی لیتے ہیں، ماضی میں تو 4 سال وزیر اعظم رہنے والے ایک رات بھی کراچی میں نہیں گزارتے تھے
وزیر اطلاعات نے کہافضل الرحمن پہلے سردی کی بات کرتے تھے، دسمبر میں بھی انتخابات ہوئے ، فروری سے زیادہ سردی دسمبر میں ہوتی ہے، سکیورٹی خدشات ہر الیکشن میں رہے ہیں۔
فروری سے زیادہ سردی دسمبر میں ہوتی،الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے،مرتضیٰ سولنگی
















