کراچی(بیورورپورٹ)فرنیچر مارکیٹ کی دکانوں میں خوفناک آتشزدگی،3افراد جاں بحق،2شدید زخمی ،کروڑوں کاسامان راکھ ہوگیا۔
کراچی کے ضلع وسطی میں عائشہ منزل کے قریب کثیرالمنزلہ عرشی سینٹر کے گراو¿نڈ فلور پر لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا ،کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایاگیا ،بحریہ کے 7 فائر ٹینڈروں اور عملے نے بھی آگ بجھانے میں حصہ لیا،آتشزدگی سے 3افراد جاں بحق،2شدید زخمی اورکروڑوں کا سامان خاکستر ہوگیا۔
جائے حادثہ پر رش کی وجہ سے امدادی کاموں میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا،ریسکیو حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،متعدد گاڑیوں ،موٹرسائیکلوں ،رہائشی فلیٹ کو بھی نقصان پہنچا۔
ادھر گورنر سندھ کامران ٹیسوری،وزیراعلیٰ مقبول باقر نے آگ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی، کامران ٹیسوری نے کہا آتشزدگی کا واقعہ انتظامیہ اور حکومتی نااہلی سے ہوا،گورنر کی حیثیت سے ذمہ داری قبول کرتا ہوں،ایس بی سی اے سفید ہاتھی بن چکا ، کرپشن کا بازار گرم ہے، واقعات کی روک تھام کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر بیٹھنا ہوگا،صرف احکامات یا اعلانات سے نہیں بلکہ ایکشن کرنا ہوگا۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















