فواد حسن فواد نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو بیان ریکارڈ کرا دیا

اسلام آباد(بیورورپورٹ)ڈاکٹر اختر علی شاہ کی زیر صدارت فیض آباد دھرنا کمیشن کا اجلاس ہوا،نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے اپنا بیان ریکارڈ کرا یا۔

فواد حسن فواد نے 22 نومبر 2017 کے کابینہ اجلاس پر اپنی معلومات شیئر کیں،ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنا کمیشن کے سربراہ اختر علی شاہ نے فواد حسن فواد سے سوال کیے،فواد حسن فواد کو کمیشن کی طرف سے سوالنامہ بھی جاری کیا جائےگا۔