سائفرکیس: فرد جرم کیلئے 12 دسمبر کی تاریخ مقرر،باجوہ،امریکی سفارتخانے کے حکام کو بطور گواہ بلاﺅں گا:عمران خان

راولپنڈی (بیورورپورٹ) سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی،سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کمرہ عدالت میں موجود تھے،عدالت کی جانب سے ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کر دی گئیں، آئندہ تاریخ پر فرد جرم عائد کی جائے گی، فرد جرم نئی تحریر ہوگی، نقول میں سابق وزیر اعظم اور سابق وزیر خارجہ کو سائفر کیس میں قصوروار قرار دیا گیا،عدالت نے ریمارکس دیئے ہائی کورٹ کی ڈائریکشن ہے ایک ماہ میں ٹرائل مکمل کرنا ہے،بعدازاں عدالت کی جانب سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی،جیل انتظامیہ کی جانب سے میڈیا کے 6نمائندگان کو عدالتی کارروائی دیکھنے کی اجازت دی گئی،اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے بعد کمرہ عدالت میں موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاسائفر کیس میں جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور امریکی سفارت خانے کے آفیشلز کو گواہ بناو¿ں گا، سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے ڈونلڈ لو کے کہنے پر سب کچھ کیا، جنرل باجوہ کو عدالت بلاو¿ں گا،مجھے جس طرح پکڑا گیا، سب ایک پلان تھا، انہوں نے کہا قسم اٹھاسکتا ہوں بشری ٰکا چہرہ نکاح والے دن دیکھا، مجھ سے نہ کوئی ملا نہ مذاکرات کیے ، طویل عرصے تک جیل میں رہنا پڑا تو بھی مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا میں تو جان دینے کو تیار ہوں،عمران خان نے کہا لندن پلان نواز شریف کو لانے ہمیں جیلوں میں ڈالنے اور پی ٹی آئی کو ختم کرنے کیلئے تھا، 9 مئی لندن پلان کا حصہ تھا مجھے غیر آئینی طور پر پکڑاگیا، 48 گھنٹوں میں ہمارے 10ہزار لوگوں کو گرفتار کیا گیا، یاسمین راشد واضح طور پر کہہ رہی ہے کہ لوگ کور کمانڈر ہاو¿س کے اندر نہ جائیں، سی سی ٹی وی دیکھ لیں انکو کون اندر لے کر گیا، آج تک 9مئی کا کمیشن کیوں نہیں بنا،انہوں نے کہا قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں آپ کا کپتان آخری سانس تک لڑنے کیلئے تیار ہے، میں آج آپ کو واضح کر رہا ہوں الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی، شیخ مجیب الرحمن کیخلاف انہوں نے کیا کیا مگر اس نے 162 سیٹیں جیتیں تھیں، 6.17 کی گروتھ کو صفر پر لے آئے ہیں، حالات دیکھ کر خدشہ ہے کہیں یہ الیکشن سے بھاگ ہی نہ جائیں، عوام کیا پاگل ہیں انہیں نہیں پتہ کہ انہوں نے کیا کیا ہے،وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کل بھی خان کے ساتھ تھا، آج بھی ہوں اور آئندہ بھی رہوں گا، میں اس سٹیج پر ہوں جہاں کسی عہدے کی ضرورت نہیں، چیئرمین اور پی ٹی آئی کے لوگوں کے دلوں میں بس چکا ہوں، قانون کی حکمرانی، چیئرمین پی ٹی آئی سے محبت کرنیوالے باہرنکلیں، ووٹ ڈالیں جبکہ190 ملین پاو¿نڈ کرپشن کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی و دیگر ملزمان کےخلاف باضابطہ سماعت کا آغاز ہوگیا،احتساب عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی سمیت دیگر ملزمان کو 6 دسمبر کو طلب کرلیا ، جج بشیر نے نوٹس جاری کر دیا،ریفرنس میں مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، شہزاد اکبر، زلفی بخاری سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں،عدالت نے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی، 190 ملین پاو¿نڈ کرپشن کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔