اسلام آباد (مشرق نیوز) وفاق کی جانب سے آئندہ مالی سال 25-2024 کے بجٹ کا حجم 16500ارب روپے مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 25-2024 کے بجٹ کا حجم 16500ارب روپے جبکہ مالیاتی خسارے کا ہدف 9000 ارب روپے اور ٹیکس وصولیوں کا ہدف گیارہ ہزار ارب روپے مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال 25-2024 کے اہم اہداف پر اصولی اتفاق ہوا ہے تاہم اہداف کو حتمی شکل بجٹ سازی کے موقع پر دی جائیگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود آئی ایم ایف کی ٹیکنیکل ٹیم کے ساتھ پیر سے مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا اغاز ہونے جارہا ہے اور نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر بیرون ملک دورے سے واپسی پر اگلے ہفتے آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ اجلاس کریں گی جس میں آئی ایم ایف ٹیکنیکل ٹیم کی سفارشات کا جائزہ لیا جائیگا۔
آئندہ بجٹ کا حجم 16500 ارب روپے مقرر کئے جانے کا امکان
















