لاہور(خبر نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے علی الصبح ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کاتفصیلی دورہ کیا اور31جنوری تک اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو مکمل کرنے کی ڈیڈلائن دی، محسن نقوی نے دو گھنٹے تک ہسپتال کے اپ گریڈیشن کے کام پر پیشرفت کا جائزہ لیا،وزیراعلیٰ فرش پر لگائی گئی ٹائلز کی کوالٹی دیکھ کر برہمی کا اظہار کی اوریکساں معیار کی ٹائلز لگانے کاحکم دیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ اپ گریڈیشن کے کام میں معیار کوہر صورت یقینی بنایا جائے،لاہور پرائم،سی بی ڈی قائد ڈسٹرکٹ کا جدید انفراسٹرکچر مکمل ہوگیا ، وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور پرائم کا باضابطہ افتتاح کر دیا ، لاہور پرائم میں کشادہ سڑکیں، بہترین زیر زمین بجلی کا نظام، جدید سیوریج و ڈرینج سسٹم، بلاتعطل پانی کی سپلائی،دلکش ہارٹیکلچراور لینڈ سکیپنگ کی گئی ہے، محسن نقوی نے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا دورہ کیا اور مین بلیو وارڈ کا معائنہ کیا، وزیر اعلیٰ نے سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے والٹن روڈ تک زیر تعمیر بلیوارڈ کے پورے روٹ کابھی معائنہ کیا،محسن نقوی نے زیر تعمیر بلیوارڈ پراجیکٹ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، وزیر اعلیٰ نے پراجیکٹ کو ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنے ہدایت کی، محسن نقوی نے کلمہ چوک کے قریب بھی لاہور پرائم کا وزٹ کیا اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کےلئے ہدایات دیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور پرائم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج ایسے دور کا آغاز کر دیا ہے جو لاہور کی اسکائی لائن کو تبدیل کر دیگا،لاہور پرائم سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ کے انفراسٹرکچر کی تکمیل ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، لاہور پرائم کو بین الااقوامی بزنس حب بنائیں گے مزید برآں وزیر اعلیٰ پنجاب نے مقامی ہوٹل میں ان ایبلڈ افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے ویب پورٹل ”ان ایبلڈ“ کا بھی باضابطہ افتتاح کردیا، محسن نقوی نے ان ایبلڈ بچوں سے شفقت کا اظہار کیا، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے تقریب میں شرکت کے لئے وٹس ایپ پر پیغام بھجوانے والی ان ایبلڈ بچی کو سٹیج پر بلایا اور بچی سے پیار کیا، ان ایبلڈ بچی نے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو اپنے ادارے کے دورے کادعوت نامہ دیا، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا میں اس ادارے میں ضرور جاو¿ں گا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ محمد بن زاید النہیان،سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی اور عوام کو مبارکباددی ہے اورکہا قومی دن پر متحدہ عرب امارات کی ترقی اور خوشحالی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، یو اے ای کے قومی دن پراپنے بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔
ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی اپ گریڈیشن پراجیکٹ 31 جنوری تک مکمل کرنے کی ڈیڈلائن، وزیر اعلیٰ نے لاہور پرائم کا افتتاح کر دیا
















