راولپنڈی (بیورورپورٹ)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کےخلاف سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی،آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی، عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے کمرہ عدالت میں حاضری لگائی،ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی قانونی ٹیم اور دونوں کے اہلخانہ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے،سائفر کیس کی سماعت کےلئے اڈیالہ جیل کے باہر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ ملکی و غیر ملکی میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد بھی کیس کی کوریج کےلئے اڈیالہ جیل کے باہر موجود رہی تاہم میڈیا نمائندگان کو عدالتی حکم کے باوجود اندر جانے کی اجازت نہ ملی،خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے کل تک ملتوی کر دی دوسری جانب اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا سائفر کیس کی سماعت اوپن ٹرائل کے مطابق نہیں تھی،سماعت میں ہائی کورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی کی گئی،سابق وزیراعظم کے وکلاءکو اندر تک رسائی نہیں تھی اور پبلک کے نام پر مخصوص لوگوں کو لایا گیا۔
عمران ، قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
















