لاہور: ( ) سپر سٹار ماہرہ خان کے نئے فوٹو شوٹ نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔
بے شمار فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ماہرہ خان نے حال میں کرائے گئے نئے فوٹو شوٹ کی ویڈیو اور تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں جنہوں نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔
ویڈیو میں اداکارہ نے سیاہ پرنٹڈ ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے اور بھرپور ناز و انداز کے ساتھ چلتی ہوئی دیکھی جاسکتی ہیں کہیں وہ ساڑھی کے پلّو کو کچھ ایسے انداز میں لہراتی نظر آرہی ہیں کہ دیکھنے والا حسن کے سحر میں جکڑا جائے۔
ساڑھی کے علاوہ ماہرہ خان کو سفید اور ایک تصویر میں سیاہ لباس میں ملبوس بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
ماہرہ خان کے نئے فوٹو شوٹ نے تہلکہ مچا دیا

















