کسانوں کو مقررہ نرخوں پر کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ڈپٹی کمشنر حافظ آباد

حافظ آباد(قمر عباس ) ڈپٹی کمشنر میڈم سند س ار شاد کی زیر صدارت ضلعی افسران کا ایک اجلاس منعقدہ ہوا۔ جس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، ضلعی افسران کے منڈیوں کے دورے، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، سپلائی، کسانوں کو حکومتی نرخوں پر کھادوں کی فراہمی، سموگ کی حالیہ صورتحال اور تدارک کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر منو رحسین، سیکرٹری آر ٹی اے اشفا ق رسول،ڈی او انڈسٹریز رانا گلفام حیدر،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت یوسف،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نوید احمد سمیت محکمہ لائیو سٹاک، ٹریفک پولیس، مارکیٹ کمیٹی اور دیگر محکموں کے افسران شریک تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی اور اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ماکیٹوں اور بازاروں کے دورے جاری رکھے جائیں اور ایسے دوکاندار و تاجر جو پرائس کنٹرول کمیٹی کے مقررکردہ نرخوں کی خلاف ورزی کر تے ہوئے مہنگے داموں اشیائے ضروریہ فروخت کریں انکے خلاف کاروائی کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت کی کہ کسانوں کو حکومتی نرخوں پر کھاد وں کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے اور ایسے کھاد ڈیلر جو ذخیرہ اندوزی یا مہنگے داموں کھاد کی فروخت میں ملوث ہیں انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ماحولیات، محکمہ زراعت، ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ضلع کونسل اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کوہدایت کی کہ سموگ کی روک تھام اور اس سے بچاو¿ کے لیے اقدامات کو جاری رکھا جائے اور بالخصوص زمینداروں، کسانوں میں فصلوں کی باقیات نہ جلانے کے حوالے سے آگاہی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی، دھواں چھوڑنے والے بھٹوں، صنعتی اداروں اور گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائیاں بھی جاری رکھی جائیں۔