دہشتگردی کے حالیہ 14واقعات میں افغان شہری ملوث ہیں،سرفراز بگٹی

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پاکستان میں ہونےوالے دہشتگردی کے اکثر واقعات میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا حال ہی میں بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ہونےوالا خودکش دھماکہ تذکرے پر آئے افغان شہری نے کیا۔

سینٹ کی داخلہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے نگران وزیر داخلہ نے کہا یقین ہے میانوالی کے افسوسناک واقعہ میں بھی افغان شہری ہی ملوث ہوگا،دہشتگردی کے ہونےوالے 26 واقعات میں سے 14 میں افغان شہری ملوث ہیں،سرفراز بگٹی نے 2 لاکھ 96 ہزار افراد خود واپس گئے لیکن تاثر دیا گیا سب کو پکڑ کر واپس بھیج رہے ہیں۔