لندن(مشرق نیوز)سابق معاون خصوصی وزیراعظم شہزاد اکبر پر لندن میں تیزاب حملہ ،زخمی ہوگئے۔
شہزاد اکبر نے سوشل میڈیا بیان میں کہاگزشتہ شام نامعلوم افراد نے تیزاب پھینکا، حملہ انگلینڈ میں میری رہائش گاہ پرکیا گیا جہاں جلاوطنی کی زندگی گزار رہا ہوں،پولیس مجھے ملنے والی دھمکیوں سے پہلے سے آگاہ تھی ،ایمرجنسی سروسز بروقت پہنچیں ،شکر ہے اہلیہ ، بچے محفوظ رہے تاہم مجھے کچھ زخم آئے۔
سابق معاون خصوصی نے مزید کہاحالت خطرے سے باہر ہے ،حملوں سے گھبرانے والا نہیں،میرا حوصلہ ،عزم برقرار ہے اور رہے گا،ظالم اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہوں گے ،جلد بے نقاب ہوں گے۔
لندن ، شہزاد اکبر تیزاب حملے میں زخمی،اہلیہ بچے محفوظ
















