لاہو ر(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی دعوت پر چینی صوبے جیانگ سو پولیس کا اعلی سطحی وفد پاکستان کے 05 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گیا ہے۔ چینی صوبہ جیانگ سو پولیس کے ڈپٹی ڈی جی پبلک سکیورٹی ، مسٹر تین یونگ شنگ کی قیادت میں جیانگ سو پولیس کے مختلف عہدیداران نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا۔ چینی وفد میں شین زیانگ ڈائریکٹر پبلک سکیورٹی ڈیٹا ایڈمنسٹریشن بیورو، وینگ بنگڈ سٹینڈنگ ڈپٹی ڈی جی نین جیانگ پبلک سکیورٹی بیورو، یوآن زیولائی ڈائریکٹر پبلک آرڈر ایڈمنسٹریشن، مسٹر ہو زیاو¿ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ووکسی پبلک سکیورٹی بیورو اور شاو¿ وی من ڈپٹی ڈائریکٹر انٹرنیشنل کوآپریشن بیورو شامل تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سینئر پولیس افسران نے جیانگ سو پولیس وفد میں شامل افسران کو پنجاب کی روایتی ثقافتی پگڑیاں پہنائیں، دوران اجلاس پنجاب اور جیانگ سو پولیس حکام کے درمیان سکیورٹی و سٹریٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق رائے کیا گیا، پنجاب اور جیانگ سو پولیس اداروں کے درمیان ٹریننگ، سکیورٹی و ٹیکنکل امور میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی پولیس افسران حالیہ دورے میں پنجاب پولیس کے مختلف یونٹس کی ورکنگ کا جائزہ لیں گے،باہمی تعاون کے فروغ کو حتمی شکل دیں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ انوسٹی گیشن، آپریشنز، آئی ٹی امور میں ٹریننگ، جدید اسلحہ اور لاجسٹکس کے لئے چینی تعاون کے خواہاں ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ چینی پولیس کے تجربے ، جدید ٹیکنالوجی اور ٹریننگ ماڈیولز سے پنجاب پولیس کی کپیسٹی بلڈنگ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چینی شہریوں، سرمایہ کاری اور ماہرین کی فول پروف سکیورٹی پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں سر فہرست ہے اور اس حوالے سے سپیشل پروٹیکشن یونٹ شب و روز مصروف عمل ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ، تین یونگ شنگ نے کہا کہ پنجاب پولیس کی طرف سے مختلف پراجیکٹس پر مامور چینی ماہرین کو بھرپور سکیورٹی فراہمی کو سراہتے ہیں ، پنجاب پولیس کے لئے ٹیکنیکل و لاجسٹکس سپورٹ، افسران کی جدید تربیت جاری رکھیں گے، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل تین یونگ شنگ نے مزید کہا کہ نئی تشکیل کردہ پنجاب ٹورازم اینڈ انوسٹمنٹ پولیس کو چینی پولیس ماہرین تربیت دیں گے، پنجاب پولیس میں خواتین کی بڑھتی ہوئی نمائندگی اور شاندار سروس ڈیلیوری نہایت خوش آئند ہے، میٹنگ کے اختتام پر پنجاب پولیس اور چینی وفد کے ارکان کے درمیان سووینئرز اور تحائف کا تبادلہ کیا گیا، چینی سفارت خانہ سے لیو ینگ کائی، لی کوئینگ چون، ڈپٹی قونصل جنرل مسٹر چاوکی، سیکرٹری قونصل جنرل زہاو¿ فوشان و دیگر سینئر افسران وفد کے ہمراہ تھے جبکہ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا، ڈی آئی جی ایس پی یو طیب حفیظ چیمہ سمیت پنجاب پولیس کے سینئر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔ بعد ازاں چینی صوبہ جیانگ سو پولیس کے اعلی سطحی وفد نے ڈپٹی ڈی جی پبلک سکیورٹی کی قیادت میں سپیشل برانچ پنجاب رابرٹس کلب ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ شین زیانگ ڈائریکٹر پبلک سکیورٹی اینڈ ایڈمنسٹریشن بیورو، وین بنگڈ سٹینڈنگ ڈپٹی ڈی جی نین جیانگ پبلک سکیورٹی بیورو ، یو آن زیولائی ،ڈائریکٹر پبلک آرڈر ایڈمنسٹریشن، مسٹر ہو زیاو¿ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ووکسی پبلک سکیورٹی بیورو، شاو¿ وی من ڈپٹی ڈائریکٹر انٹرنیشنل کوآپریشن بیورو چینی وفد میں شامل تھے۔ ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب ذوالفقار حمید نے ڈپٹی ڈی جی تین یونگ شنگ اور وفد کو اسپیشل برانچ کے کام کی نوعیت اور انتظامی امور بارے بریفنگ دی۔وفد کو پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی کے حوالے سے سپیشل برانچ کے کردار اور ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا۔ سپیشل برانچ پنجاب اور جیانگ سو پولیس کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائبر سکیورٹی کے حوالے سے تعاون بڑھانے کا اعادہ کیا گیا۔ سپیشل برانچ اور چینی وفد کے درمیان سووینئرز اور تحائف کا تبادلہ کیا گیا۔چینی سفارت خانے سے لیو ینگ کائی، لی کوئینگ چون، ڈپٹی قونصل جنرل مسٹر چاو¿ کی، سیکرٹری قونصل جنرل مسٹر زہاو¿ فوشان و دیگر سینئر افسران وفد کے ہمراہ تھے۔ ڈی آئی جی سپیشل برانچ فیصل علی راجہ ، ڈی آئی جی اظہر اکرم ، ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ، ڈی آئی جی صادق علی ڈوگر و دیگر سینئر افسران تقریب میں موجود تھے۔ چینی وفد نے شام کے وقت واہگہ بارڈر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پریڈ اور پرچم کشائی کی روایتی تقریب میں شرکت کی۔ چینی وفد کو پنجاب کی ثقافت اور وہاں موجود روایتی ثقافتی ماڈلز بارے آگاہی دی گی۔ پنجاب پولیس کے سینئر افسران چینی وفد کے ہمراہ تھے۔
چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے خواہشمند ہیں: آئی جی پنجاب
















