صوبائی وزیر و سیکرٹری اوقاف کی نااہلی داتا دربار ہسپتال کو لے ڈوبی

لاہور(قمر عباس )صوبائی وزیر و سیکرٹری اوقاف کی نااہلی داتا دربار ہسپتال کو لے ڈوبی،عرصہ دراز سے فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث سہولیات کا فقدان ،وزیراعلیٰ کاداتا دربار آئی ہسپتال کو پنجاب ہیلتھ فسلٹیشنز مینجمنٹ کمپنی کے سپرد کرنے کافیصلہ خوش آئند ، 200سے زائد اوقاف ملازمین کا مستقبل خطرے میںپڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف پنجاب آرگنائزیشن کی جانب سے ملازمین کو فری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے 1961میں داتا دربار ڈسپنسری قائم کی گئی،بعد میں اپ گریڈ کرتے ہوئے داتا دربار آئی ہسپتال کا نام دےدیا گیا ،اوقاف ملازمین سمیت علاقہ مکینوں کو طبی سہولیات کی سستی و فری فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا تھا ،اوقاف کی جا نب سے 276سیٹوں کی منظوری د ی گئی لیکن انتظامیہ نے ریٹائرہونےوالے ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کی جگہ مزید تعیناتی نہیں کیں جس کے بعد 206کے قریب ڈاکٹر ز و دیگر سٹاف ہسپتال میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں، نگران صوبائی وزیر اور سیکرٹری اوقاف نے گزشتہ کئی ماہ سے داتا دربار ہسپتا ل کو ادویات ودیگر اشیاءکی خریداری کیلئے فنڈز کی ادائیگی کو مکمل طور پر روک رکھا تھا ،ہسپتال میں سالانہ لاکھوں مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کا فقدان کو پیدا کیا گیا ،ماضی میں بھی ہسپتال کو محکمہ صحت کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا لیکن محکمہ صحت کی جانب سے ہسپتال کو سنبھالنے سے انکار کیا گیا، اوقاف انتظامیہ کی جانب سے ہسپتال کو فنڈز کی عدم ادائیگی کی منصوبہ بندی کی وجہ سے ہسپتال میں جد ید ٹیکنالوجی ،ایمر جنسی سمیت دیگر طبی سہولیات میں فقدان دیکھنے میں آیا۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر داتا دربار ہسپتال کو پرائمری اینڈ سیکنڈری کے زیر سرپرستی کام کرنے والی پی ایچ ایف ایم سی کے سپرد کیا گیا ،سٹاف ومشینری بھی شامل ہے،بعد طے کیا جائے گا آئندہ اخراجات ،ڈاکٹرز و سٹاف سمیت اپ گریڈیشن کس کی ذمہ داری ہو گی اور ہسپتال کی 77کنال قیمتی وقف اراضی کس کی ملکیت ہو گی جبکہ ماضی میں اوقاف کی جانب سے سالانہ 25کروڑ روپے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وقف پراپرٹی کو محکمہ صحت کے سپرد کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے داتا دربار ہسپتال میں سہولیات کے فقدان کی بنیاد پر سیکنڈی اینڈ پرائمری ہیلتھ کو فوری چارج سنبھالنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا جبکہ نگران صوبائی وزیر و سیکرٹری اوقاف پنجاب بنیادی طور پر داتا دربار ہسپتال کو سہولیات کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے تھے ،ماضی میں ن لیگ کی دور حکومت میں 52کمپنی قائم کی گئیں ،صحت کے حوالے سے PHFMCتھی ،دربار ہسپتال کے انتظامی امور دئیے گئے ،اخراجات کی ادائیگی محکمہ اوقاف کی جانب سے کرنے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق اگرپرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب اخراجات ،ڈاکٹرز و سٹاف اوقاف کی تنخواہوں کی ذمہ داری لیتا ہے تو مستقبل روشن ہو گا بصورت دیگر مستقبل خطرے میں ہے ،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے احسن اقدام سے علاقہ مکینوں کو بہترین طبی سہولیات میسر ہو سکیں گی ،گزشتہ روز داتا دربار ہسپتال کے نئے تعینات ہونے والے ایم ایس ڈاکٹر گل زمان کی جانب سے ہسپتال کے انتظامی امور سمیت دیگر معاملات تحریری طور پر ڈسٹر کٹ ہیلتھ اتھارٹی لاہور (phfmc) کے چیف ایگزیکٹو افسر ڈاکٹر فیصل ملک کے سپرد کردئیے،صوبائی وزیر اوقاف نے کہا نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا داتا دربار ہسپتال کو پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کو منتقل کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، ہسپتا ل کو بہتر ہاتھوں میں دیا جا رہا ہے جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال علاقے کی ضرورت ہے ۔