لیول پلینگ فیلڈ سب کےلئے مانگ رہے ہیں،پیپلز پارٹی

اسلام آباد (بیورورپورٹ)پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے اسحاق ڈار کو قائد ایوان بنانے کے فیصلے پرتحفظات کا اظہار کردیا۔

پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا شہباز شریف جب وزیراعظم نہیں رہے تو قائد ایوان کسی اور شخصیت کو بننا چاہیے تھا،نگران وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) کے اہم رکن کو قائد ایوان کیوں بنایا؟ نگران حکومت غیر جانبدار ہوتی ہے، قائد ایوان بنانا تھا تو کسی آزاد سینیٹر کو بناتے۔

نیئر بخاری نے کہا نگران حکومت سے لیول پلینگ فیلڈ مانگ رہے ہیں، لیول پلینگ فیلڈ صرف اپنے لیے نہیں ،تمام سیاسی جماعتوں کےلئے مانگ رہے ہیں۔